کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا نے(nvidia) نے اسرائیل حماس جنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کے لئے15ملین ڈالر عطیے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینویڈیو نے اسرائیلی اور غیرملکی غیر منافع بخش فلاحی تنظیموں کے ذریعے اسرائیل حماس جنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں کمپنی15 ملین ڈالرز عطیہ کرے گی۔
15 ملین میں سے کمپنی کے ملازمین نے5 ملین ڈالر رضاکارانہ طور پر دیئے جبکہ کمپنی نے10ملین ڈالر کا تعاون کیا۔
اس کے علاوہ اینویڈیا نے اسرائیل کے شمال اور جنوب میں بے دخل ہونے والے یہودی خاندانوں کو سینکڑوں کمپیوٹر عطیہ کئے ہیں۔
0 76 Less than a minute