پاکستان

ہماری جیتی گئی 20 نشستوں کی دوبارہ گنتی کروا کر جھرلو پھیرا جانیوالا ہے’عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی 20 نشستوں کی دوبارہ گنتی کراکر جھرلو پھیرا جانے والا ہے ۔ ڈیل کے تحت چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر لگوایا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے اسپیکر سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں اور یہ بھی کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کا راستہ روکنے والے انسپکٹر مشتاق کے خلاف کارروائی کی جائے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پولیس انسپکٹر مشتاق نے ارکان پارلیمنٹ کا راستہ روکا، اس نے ارکان کے لیے قومی اسمبلی کا دروازہ بند کیا، اسے یہ استحقاق کس نے دیا کہ وہ ارکان کو پارلیمنٹ میں آنے سے روکے، ایسا پولیس والا کل آپ کا بھی راستہ روکے گا ۔انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ کیا ہمیں قومی اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کا حق نہیں سپیکر صاحب، اس پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
عمر ایوب نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے لیے ارکان کے دستخط شدہ دستاویز فراہم کردی گئی ہے، میرے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوںپر پابندی لگائی گئی ہے، سیکیورٹی وجوہات کو بنیاد پر ان کے جلسوں پر پابندی لگائی گئی ہے، ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے نام نہاد وزیراعلی مریم نواز کی درخواست پر شاندانہ گلزار کو خط لکھا، شاندانہ گلزار کو پیش ہونے کا کہا جا رہا ہے، ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button