راولپنڈی: پاکستان کی سرزمین پر ا فغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے مزید ثبوت منظر عام پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہے اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے جس سے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچا ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی کو ہتھیاروں کی فراہمی سے پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا’29 دسمبر کو میر علی میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا تھا۔
اس آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت5 دہشت گرد ہلاک ہوئے’ دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ’ ایم فور کاربن’ اے کے47 او ر گولہ بارود برآمد ہوا’ پہلے بھی متعدد بار پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں میں غیر ملکی ہتھیار استعمال کئے گئے۔
بلوچ لبریشن آرمی نے بھی انہیں ہتھیاروں سے فروری2022 میں نوشکی اور پنجگور اضلاع میں ایف سی کیمپوں پر حملے کئے۔
میانوالی ایئر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا’ ڈی آئی خان میں درابن’ ٹانک میں بھی دہشت گردوں کے پاس جدید غیر ملکی اسلحہ تھا۔
0 37 1 minute read