لاہور: سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹے لندن سے لاہور پہنچ گئے۔شریف فیملی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ حسن نواز اور حسین نواز تقریبا 7 سال بعد وطن پہنچ گئے۔انہیں سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے جاتی امرا لے جایا گیا۔
جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے دونوں کا استقبال کیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بھائیوں سے ملاقات کی۔ دونوں بھائی اپنی والدہ کلثوم بیگم کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔
عدالت میں پیش نہ ہونے پر حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہار قرار دیا گیا تھا۔ تاہم 8 مارچ کو اسلام آباد کی عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی متعلقہ عدالت میں پیشی کے لیے اشتہار ی کا سٹیٹس منسوخ کر دیا تھا۔
0 40 1 minute read