پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے جب کہ اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 مارچ کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز کیے جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
بیان میں بتایا گیا کہ ضلع خیبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کا سرغنہ شمروز عرف شینائے مارا گیا۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسمعیل خان میں بھی کامیابی سے آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد منصور کو ہلاک کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button