
پشاور: کے پی کے کابینہ نے ہائیکورٹ ججز کیلئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔
وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہائیکورٹ ججزکیلئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ کابینہ نے کیلشیم، امونیم نائٹریٹ اورپوٹیشم کلورائیٹ کو بارودی مواد قراردینیکی منظوری بھی دی۔
کابینہ اجلاس میں ریگی ماڈل ٹان میں خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کی تعمیر کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔
کابینہ نے خیبرپختونخوا ہیلتھ فانڈیشن کے بورڈ آف گورنر اور منرلز ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کیقیام کی بھی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان بورڈ آف ٹوبیکو کیدوبارہ قیام سمیت خصوصی بچوں کے اسکولوں کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔