علاقائی

قادیانی اسلام اور ملک کے غدارہیں ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لکی مروت (ولید خان مروت)کوئی مائی کا لال قادیانیوں کو کو مذہبی آزادی نہیں دے سکتاہے قادیانی اسلام اور ملک کے غدار ہے آئین پاکستان میں واضح طور پر درج ہے کہ قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ،غیر مسلم اور کافر ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد صاحب نے جامع مسجد مولانا جمعہ خان نورنگ میں 18ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ختم نبوت کے مبلغ مولانا محمد ساجد، ملتان کے مبلغ مولانا عتیق الرحمن ، صوبائی مبلغ مولانا عابد کمال ، ضلعی امیر مفتی عبد الغفار ، ضلعی ناظم مفتی ضیا اللہ ،ناظم مالیات مولانا محمد ابراھیم ادھمی ، مولانا محمد طیب طوفانی ،مولانا عمر خان نے بھی خطاب کیا۔مقررین نیکہاکہ قادیانیت کو اسلام کے نام پر پیش کرنا ایک دھوکہ اور فراڈ ہے کسی ایسے حرکات کی اجازت دے سکتاہے ۔ قادیانی ذریت مرزا قادیانی کو محمد رسول اللہ ، حکیم نور الدین قادیانی کو حضرت ابوبکر اور مرزا محمود قادیانی کو حضرت عمر کہتے ہیں۔ علاوہ ازیں مرزا قادیانی کے خاندان کو اہل بیت اور مرزا کے افراد خانہ کوپنجتن پاک کہتے ہیں ۔ مرزا کے دیکھنے والے کو صحابہ کہتے ہیں۔ان قادیانی عقائد کو اسلام کے نام پر پیش کر کے اس دھوکہ وفراڈ کو وہ تبلیغ اور مذہبی آزادی کا نام دیتے ہیں۔ جناب چیف جسٹس کا حالیہ فیصلہ کہ: قادیانیوں کو مذہبی آزادی ہے اس سے وہ ایک دھوکہ، فراڈ اور کذب و دجل کو قانونی جواز دے رہے ہیں ۔ جس سے ملک میں انارگی اور خانہ جنگی کی کیفیت پیدا ہو گی ۔ہم اس فیصلہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ اسلامیان وطن اس غیر اسلامی ، غیر اخلاقی ، غیر قانونی فیصلہ کو کبھی قبول نہیں کریں گے ۔ بلکہ موقع پر ایمانی غیرت سے اس کو عملا مستر د کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال رحم اللہ علیہ نے قادیانیوں کے بارے میں فرمایا تھا کہ قادیانی اسلام اور ملک کے غدار ہے ان غداروں کو نہ صرف کلیدی عہدوں سے برطرف کیاجائے بلکہ قادیانیوں کو آئینی لگام دے کر پابند کیا جائے اور انکی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے ۔لکی مروت ( ولید خان مروت)حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین پر بطور صحافی کام کرنے پر پابندی کے باوجودِ سرکاری ملازمین کھلے عام صحافت کرکے نہ صرف سرکاری افسران بلکہ سیاستدانوں اور دیگر عوام کو بلیک میل کرنے،اہنے ذاتی مفادات حاصل کر نے میں مصروف ہیں جبکہ محکمہ اطلاعات کے افسران ادراک کے باوجود خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جس سے نہ صحافیی برادری بلکہ عوام میں بھی سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے صحافی برادری کے مطابق ایک طرف سرکاری ملازمین سرکاری تنخواہوں بٹورتے ہیں جبکہ دوسری طرف وہ کام چوری کرکے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے کی بجائے سارا دن یا تو سرکاری افسران کے دفاتر میں دندناتے پھرتے ہیں یا سیاستدانوں کے حجروں کا طواف کرکے ان سے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لئے ان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے اصل صحافی برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ہے جبکہ ایک طرف ۔حکمہ اطلاعات کے افسران نے ادراک کے باوجود معنی خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ دوسری طرف اپنے ہی محکموں کے افسران نے ان سرکاری ملازمین کو کھلی چھٹی دے رکھی ہیصحافی برادری نے سرکاری ملازم صحافیوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور انہیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر صحافی برادری احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے جس کی ساری ذمہ داری محکمہ اطلاعات اور متعلقہ محکموں کے افسران پر عائد یوگیلکی مروت ( بیورو رپورٹ)ضلع لکی مروت میں امن امان کی ابتر صورتحال ۔عوام میں تشویش کی لہر۔عوام کے ساتھ ساتھ ٹرک ڈرائیور زبھی عدم تحفظ کاشکارٹرک ڈررائیورز بھی محفوظ نہیں ۔ ڈرائیورز کا لوٹنا معمولی بن گیا ہے رات گئے پیزو میں ڈاکوں نے ٹرک کو روک کر ڈرائیور سے نقدی ۔سامان بھی لے گیا۔گزشتہ ہفتے رات گئے پیزو کے پہاڑوں میں ڈکیتی کی کوشش ناکامی پر، گاڑی نہ روکنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کو قتل کر دیا تھا۔ لکی مروت کے علاقے پیزو میں ڈاکوں کا راج ہے گاڑیوں کا لوٹنا معمولی بن گیا ہے ۔ٹرک ڈرائیورزڈرائیوروں نے حکومت سے تحفظ کا مطالبہ کر دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button