ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک نمونیا مزید 5 بچوں کی زندگیاں نگل گیا ہے۔
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 464 اور لاہور میں 98 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 456 اموات ہوئی ہیں اور 36 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صرف لاہور میں رواں سال نمونیا سے73 اموات ہوئی اور 8085 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔
نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔
0 51 1 minute read