کھیل

ڈینیئل مدویدیف اور آندرے روبلوف دبئی اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دبئی:روس کے نامور ٹینس سٹار ، ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف اور روس کے ہی آندرے روبلوف اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئے ۔دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو ہرا کر اور روس کے ہی آندرے روبلوف نے امریکی حریف کھلاڑی سباسٹین کورڈا کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے مقام ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں جاری ہیں۔مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ سے ہوگا۔ایک اور میچ میں روس کے ہی آندرے روبلوف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی سباسٹین کورڈا کر پہلے سیٹ میں 4-6 سے شکست دی ،دوسرے سیٹ میں 3-4 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی کہ امریکی کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور آندرے روبلوف نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فاتح روسی کھلاڑی کا سیمی فائنل رائونڈ میں مقابلہ قزاخستان کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر ببلک سے ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button