بنوں(قاسم احمد سے)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ضلع بنوں کے رہنما حلیم زادہ وزیر نومئی و دیگر واقعات میں بنوں سنٹرل جیل سے رہا ہوگئے بنوں سنٹرل جیل کے باہر احباب اور کارکنوں نے حلیم زادہ وزیر کو ہار پہناکر پرتپاک استقبال کیا ضلعی رہنما پی ٹی آئی (پی) حلیم زادہ وزیر نے بنوں سنٹرل جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق کی خاطر جیل جیلوں اور عدالتوں کا سامنا کرنے سے گھبرانے والے نہیں ہمیں کوئی بھی طاقت عوامی خدمت سے نہیں روک سکتی انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہیں پرامن طریقے سے عوام کی خدمت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ ہمیں چار دنوں میں بنوں سنٹرل جیل میں قیدیوں نے بہت سی درپیش مشکلات سے آگاہ کیا انشا اللہ چند دن بعد قیدیوں کی مشکلات کیلئے بھر پور آواز اٹھائیں گے پہلے بنوں پریس کلب ,پشاور پریس کلب میں اور بعد میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرکے بین الاقوامی میڈیا کو بنوں سنٹرل جیل کے قیدیوں کی مشکلات سے آگاہ کریں گے انہوں نے آخر میں استقبال کرنے کیلئے آئے ہوئے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ یہ محبت تاحیات یاد رکھوں گا۔
0 25 1 minute read