علاقائی

ایس پی اور اے سی بارش سے متاثرہ معذور شخص کے گھر پہنچ گئے

حویلیاں(بیورورپورٹ) ایس۔پی۔ حویلیاں سرکل سلیمان ظفر اور اسسٹنٹ کمشنر ll حویلیاں لبنی اقبال ٹیم حویلیاں پریس کلب کے ہمراہ گزشتہ دنوں بارش سے گرنے والے معذور شخص عرفان کے گھر پہنچ گے انکے ہمراہ ٹیم حویلیاں پریس کلب کے قادر بخش خاکسار نثار احمد اسفند یار خان ہلیپ فانڈیشن کے حافظ مظہر حسین اور محکمہ مال کے پٹواری بھی تھے اس موقع پر ایس۔پی۔حویلیاں سرکل سلیمان ظفر نے کہا میں اپنے ان بھاہیوں دوستوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جھنوں نے ہمارے اس بھائی جو معذور بھی ہیں انکے مکان کی مرمت کے لیے ایک بڑی رقم فراہم کی اور ٹیم حویلیاں پریس کلب پہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی چھوٹی بڑی رقوم انکے پاس پہنچائی جو آج انشا اللہ اس بھائی کے گرے مکان کی مرمت میں شامل ہوئی ہے اس موقع اسسٹنٹ کمشنر ll حویلیاں لبنی اقبال نے کہا کہ اس معذور بھائی کے بارش سے متاثر ہونے والے مکان کی معاونت کا کیس پراسز شروع کردیا ہے امید ہے سرکاری سطح پہ بھی اس کی امداد جلدہوگی انھوں نے اہلہ علاقہ کوبھی خراج تحسین پیش کیا جھنوں اس میں معذور بھائی کی اپنی مدد آپکے تحت مرمت کے کام حصہ لینا شروع کررکھا ہے یہ ایک اچھی روایت ہے اور اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button