پاکستان

الیکشن کمیشن کمیٹی نے کمشنر پنڈی کے الزامات پر تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کمیٹی نے کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے بیان پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کمشنر راولپنڈی کے خلاف الزامات کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کے لیے پیمرا کو خط لکھ دیا۔ راولپنڈی ڈویژن کے چھ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے بھی تحریری گوشوارے جمع کرائے ۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے، خصوصی کمیٹی صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button