بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کر دیں۔
پشاور میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں ختم کر دیں’ عدلیہ نے 25 کروڑ عوام کا اعتماد بحال کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماے خلاف سازشیں ختم ہوگئیں ‘ پشاور ہائیکورٹ نے ہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ انتخابی نشان کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہوتا ہے’ پشاور ہائی کورٹ نے آج بلے کا نشان بحال کر دیا ہے’ انہوں نے کہا کہ ہم اب بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
اس موقع پر بیرسٹرگوہر علی خان کے ہمراہ موجود بیرسٹر علی ظفر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اب بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں’ انتخابی نشان سیاسی جماعت کی جان ہوتا ہے۔
0 129 1 minute read