ڈھاکہ:بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے دسویں ایڈیشن میں(کل)منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ چٹوگرام چیلنجرز اور کھلنا ٹائیگرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔دوسر ے میچ میں کومیلا وکٹورینز اور رنگپور رائیڈرز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی ۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل (منگل ) کو میگا ایونٹ کے 39ویں میچ میں چٹوگرام چیلنجرز اور کھلنا ٹائیگرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،چٹوگرام چیلنجرز کی ٹیم کی قیادت شواگتا ہوم کریں گے جبکہ کھلنا ٹائیگرز کو انعام الحق لیڈ کریں گے۔ اسی روز کا دوسرا اور ٹورنامنٹ کا 40 واں میچ کومیلا وکٹورینز اور رنگپور رائیڈرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا۔ کومیلا وکٹورینز کی ٹیم کی قیادت لٹن داس کریں گے جبکہ رنگپور رائیڈرز کو نور الحسن لیڈ کریں گے ۔ بی پی ایل کے دونوں میچز ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلے جائیں گے۔
0 49 1 minute read