آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کودھچکا’ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے۔ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میں فاسٹ بولر خرم شہزاد نے پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا’ انہوں نے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے’ ان کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا ہے ‘ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
0 74 Less than a minute