کالم

میاں محمد نواز شریف ۔۔چوتھی باری منتظر ہے

8فروری کے ہونے والے انتخابات میں نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں۔جس پر ساری قوم ان کی طرف امیدیں وابستہ کئے بیٹھی ہے ۔اگرچہ موجودہ پاکستان جو کہ لٹا اور اجڑا ہوا ہے میاں صاحب کو بے شمار چیلنجز درپیش ہوں گے۔لیکن اگر میاں صاحب فہم و فراصت کا مظاہرہ کریں تو وہ سیاستدانوں پر لگے اگلے پچھلے سارے داغ دھو سکتے ہیں۔اگر وہ چاہیں تو صرف نام کی حد تک نہیں بلکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایٹمی قوت بن سکتا ہے۔جو کہ ابھی تک صرف ایٹمی طاقت کہلانے کے مستحق ہے۔وہ چاہیں تو پاکستان میں معاشی انقلاب رونما ہو سکتا ہے۔وہ چاہیں تو غریب عوام کی تقدیر سنور سکتی ہے۔وہ چاہیں تو ہم لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔وہ چاہیں تو ہم در بہ در کشکول لے کے بھیک مانگنے کے بجائے دوسروں کو دے سکتے ہیں۔نواز شریف کی خوبی ہے کہ وہ محب وطن پاکستانی ہیں۔پاکستانی قوم نے انہیں چوتھی دفعہ مینڈیٹ دینے کا عہد کر کہ انہیں اس وقت آزمائش سے دو چار کر دیا ہے۔ نواز شریف نہ صرف کشمیری نژاد ہیں بلکہ ہندوستان کی چالوں سے بھی بخوبی واقف ہیں۔اسلئے منمو ہن جی کی یہ خواہش کہ گزشتہ کی طرح اب بھی مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا جائے شائد نواز شریف جیسا محب وطن شخص پوری نہ کر سکے۔ اگر پاکستان کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے تو نواز شریف اس وقت شائد زیادہ طاقت ور وزیر اعظم نہ ہوں ،لیکن ان کی معمولی سے جدوجہد اور بلند ہمتی انہیں پاکستان کا ہیرو بنا سکتی ہے۔ان کی معمولی سی سیاسی کاوش اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔اگر یوں کہا جائے تو کوئی مبالغہ نہ ہو گا کہ نواز شریف کے اصول اس وقت دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر سکتے ہیں۔KPKمیں پی ٹی آئی کی زیادہ نشستیں ان کے لئے معمولی سا خطرہ ہیں۔ لیکن اگر وہ فضل الرحمٰن کے ساتھ اتحاد کر لیں تو آسانی سے KPK میں حکومت سازی کر سکتے ہیں۔سندھ میں پی پی پی کی حکومت ہو گی۔پنجاب ن لیگ کا رہے گا۔بلوچستان میں چوں چوں کا مربہ بنے گا۔وفاق میں ن لیگ اگر چاہے تو بغیر کسی کی مدد کے خود گورنمنٹ بنانے کے قابل ہو گی۔موجودہ وقت میں نواز شریف سینئر ترین پارلیمنٹیرین ہیں اور انہیں اس بات کا ایج حاصل ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کی کرسی چوتھی دفعہ سنبھالیں گے۔اس کے علاوہ ان کا دیرینہ خواب کہ وہ پاکستان کو ایشئین ٹائیگر بنا چاہتے ہیں وہ پورا ہو جائے گا۔نواز شریف! قوم اور اداروںنے آپ پر اعتماد کیا ہے۔ آپ قوم کو ان کا مسیحا بن کے دکھائو،جسکی وہ نصف سدی سے زائد عرصے سے تلاش میں ہیں۔نواز شریف ثابت کر دو کہ اقبال کا خواب سچا تھا۔پاکستان کو مسلمانوں کا قلعہ بنا کے دکھائو۔٢٨ مئی کو آپ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔آج فروری کا مہینہ ہے۔ اور مئی آپ کے لئے خوش بختی کی علامت ہے۔اللہ نے آپ کو پھر موقع دیا ہے۔اس سے فائدہ اٹھا کر ثابت کر دیں کہ آپ مئی تک ایک مرتبہ پھر کوئی عظیم کارنامہ سر انجام دیں گے۔آپ کے پاس موقع ہے کہ آپ ثابت کریں کہ آپ حقیقی معنوں میں پاکستان کے شیر ہیں۔آپ بابائے قوم کے خیال کے مطابق پاکستان کو دنیا کے نقشے پر عظیم مملکت بنا کر دکھائیں۔یہاںسے دہشتگردی،غربت،بے روزگاری،چور بازاری اور بھتہ کلچر ختم کر کے دکھائیں۔یہاں سے نا خواندگی کی جڑیں اکھاڑ پھینکیں۔ہاریوں اور مزدوروں کو ان کا پیدائشی حق دلوا کر رہیں۔نواز شریف! آپ کو بخوبی علم ہے کہ پاکستانی قوم باغیرت ہے۔اگر فالٹ تھا یا ہے تو ہمارے حکمرانوں میں ہے۔اگر خدا نے آپ کو موقع دیا ہے تو آپ اس ملک کو دنیا کی عظیم جمہوری قوت بنا کر دنیا کی معشیت میں پاکستانی انقلاب برپا کر دیں۔تا کہ غیر ملکی سرمایہ دار یہاں آکر کاروبار کریں اور ملک عزیز کو فائدہ ہو۔اس کے علاوہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو بلا امتیاز ملازمتیں دینے کے مواقع مہیا کریں۔اور ایسے طالب علم جو کہ علم حاصل کرنے کے خواہاں ہیں اور مفلسی ان کے آڑے آ رہی ہے انہیں مخصوص وظائف دیں،تا کہ وہ علم کی روشنی سے بہرہ ور ہو کہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پہ عظیم مملکت بنا سکیں۔نواز شریف !ملک کو لوڈ شیڈنگ جیسے بنیادی مسئلے سے نجات دلوانا آپ کا فرض ہے۔آپ جمہوریت کے فروغ کے لئے پچھلے کئی برسوں سے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں۔اس مرتبہ بھی جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنی ساری قوت صرف کر دیں۔اور پاکستان کو جمہوریت کی حقیقی پٹڑی پر چڑھا دیں۔نواز شریف! کوئی شک نہیں آپ کو نا دیدہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔بعض ملکی اور غیر ملکی عناصر آپ کی مخالفت کریں گے۔لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ قوم آپ کے ساتھ ہے۔آپ کو منموہن جی کی مبارک صرف مبارک نہیں بلکہ یہ ان کا پیغام ہے کہ وہ آپ کے انتخاب پر خوش نہیں۔وہ آپ کو کشمیر ایشو پر منہ بند رکھنے کے لئے بہت سا لالچ اور دباؤ دیں گے۔لیکن جس طرح آپ نے ٢٨ مئی کو قوم کا اعتماد جیتا تھا اسی طرح آئندہ بھی آپ کو قوم کی خواہشات کو مقدم رکھنا ہو گا۔آپ اس زخم خوردہ قوم کے مسیحا بن جائیں۔لوگ آپ پر شدید اعتماد کرتے ہیں جس کا مظاہرہ وہ آنے والے الیکشنز میں کر کہ دکھائیں گے۔ خدا راہ ان کا اعتماد مت توڑئیے گا۔تعلیمی نظام، معاشی نظام،دفاعی نظام،عدالتی نظام اور جمہوری نظام کو درست سمت دینا آپ کی ذمہ داری ہے تا کہ قوم کو حقیقی فلاح حاصل ہو سکے۔نواز شریف صاحب! آپ کو قانون سازی میں کافی مشکلات پیش آئیں گی۔لیکن آپ نے ذرداری صاحب کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔اور جمہوریت کے فروغ کے لئے ٥ سال تک آپ نے ان کی حکومت کو تحفظ دے رکھا تھا۔مجھے یقین ہے کہ آپ جو قانون ملکی مفاد میں بنائیں گے وہ بھی اس کا ساتھ دیں گے۔اگر خدا نخواستہ وہ ایسا نہیں بھی کرتے تو آپ اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے شدید قوت صرف کر کہ ملک کو سنوارنے کے لئے اور ملکی قرضہ ہائے جات اتارنے کے لئے کاوشیں شروع کر دیں۔محترم نواز شریف! انشاء اللہ وزارت عظمٰی چوتھی دفعہ آپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔یہ ایک عظیم منصب ہے۔اگر آپ نے اس منصب کا خیال کرتے ہوئے عوام اور وطن کا بھرم قائم رکھا تو آپ کا نام نیلسن منڈیلا،شاویز ہوگو،مہاتیر محمد،کمال عطا ترک،کاسترو،علامہ اقبال اور جناح کی فہرست میں لکھ دیا جائے گا۔اگر آپ نے گزشتہ روش اپنائی تو یاد رکھیں ہماری قوم بڑی غیرت مند قوم ہے۔پھر شائد آپ کے ساتھ شہنشاہ تیونس،بادشاہ مصر یابادشاہ لیبیاء والا حشر بھی ہو سکتا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو اور آپ قوم کے مسیحا ثابت ہوں ۔آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button