دلچسپدنیا

جدہ میں خلفائے راشدین کے زمانے کے آثار قدیمہ دریافت

جدہ۔:سعودی عرب کے شہر جدہ کے تاریخی علاقے میں محکمہ آثار قدیمہ کو کھدائی کے دوران 25 ہزارباقیات دریافت ہوئے ہیں جن میں سے بعض کا تعلق خلفائے راشدین کے زمانے سے ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے تاریخی علاقے مسجد عثمان بن عفان، تاریخی شونہ، مشرقی خندق اور شمالی باڑ میں چار مختلف مقامات سے کھدائی کے دوران آثار قدیمہ دریافت ہوئے ہیں۔ آثار قدیمہ کی دریافت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منصوبے کے تحت ہوئی ہے جس میں جدہ کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کرنا اور آثار قدیمہ کی حفاظت شامل ہے۔جدہ کے تاریخی علاقے میں نومبر 2020 میں آثار قدیمہ کی دریافت کے لیے کھدائی کا کام شروع کیا گیاتھا اور اس دوران کئی اہم تاریخی باقیات دریافت ہوئے ہیں۔تحقیق کے مطابق مسجد عثمان بن عفان میں کی جانے والی کھدائی کے دوران ایسے آثار دریافت ہوئے ہیں جن کا تعلق پہلی اور دوسری صدی ہجری سے ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران ایسے کتبے بھی ملے ہیں جو جدہ کے تاریخی قبرستان میں ہونے والی دریافت سے ملتے جلتے ہیں اور ان کا تعلق 8 ویں اور9 ویں صدی عیسوی سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button