اہم خبرپاکستانتازہ ترینجرائمدنیا

غیر ذمہ دار بھارتی حکمرانوں نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے، سابق پاکستانی جنرل

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا ہے بھارتی سیاسی قیادت نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے۔پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پورے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے جواب دیا تو بھارت کو سیز فائر کی طرف جانا پڑا۔ان کا کہنا تھا ہم نے کل کی اسٹرائیک میں اپنے تمام اہداف حاصل کیے، بھارتی سیاسی قیادت نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈال دیا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے، بھارتی فوج یہ توقع نہیں کر رہی تھی، ملٹری سطح پر بھارت کو سرپرائز دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور حکومت نے بہت جھوٹ بولا جبکہ پاکستان ہمیشہ سچ کے ساتھ چلا، پاکستان نے جو کیا وہ صاف بتا دیا، ہم نے ان کے 5 جہاز مار گرائے، امید ہے کہ بھارت اب پُرامن حالات کی طرف جائے گا۔ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کا کہنا تھا پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی سے بھارتی افواج کے مورال پر بہت بڑا اثر پڑا ہے، بھارتی افواج کو معلوم تھا کہ ان کی سیاسی قیادت ان کےساتھ غلط کر رہی ہے، ہم نے اپنے ائیر ڈیفنس سسٹم کو ایکسپوز کیے بغیر بھارتی ڈرونز کو تباہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا تھا چین کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری ہے، پاکستان افواج کا مورال ہمیشہ بلند رہا ہے، قوم کا مورال بہت زیادہ اہم ہے، مسلح افواج کا مورال اب بہت زیادہ بلند ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button