
راولپنڈی: توشہ خانہ ریفرنس میں سزائے یافتہ قرار دی گئی سابق خاتون اول بشری بی بی کو اڈیالہ جیل کی جگہ بنی گالہ میں نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا گیا اور بنی گالہ کو سب جیل کا درجہ بھی دے دیا گیا ہے۔
جیل کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بشری بی بی اپنی قید کی سزا بنی گالہ میں ہی کاٹیں گی۔