پاکستانتازہ ترینجرائم

سرحدی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی زیادہ مضبوط ہوگی: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ افغانستان کے ساتھ لکھ کر طے ہوا ہے کہ ایک میکینزم بنایا جائے گا ، یہ جنگ بندی میں عارضی توسیع ہے ، مزید بات چیت 6 نومبر کو ہوگی۔ بات کرتے ہوئےسینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ یہ پاکستان کی دُہری جیت ہے ، ہمارا مؤقف دنیا کے علاوہ ہمسایے نے بھی مانا اور افغانستان کے ساتھ ثالثوں کی موجودگی میں بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کی پراکسی یا ڈمی کےطور پر کام آتا رہا ہے، پاکستان کے پاس بے شمار شواہد بھی ہیں اور افغان طالبان خود بھی مانتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کرنے والے گروپ وہاں رہتے ہیں۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اُس کی خلاف ورزی ہوئی تو اُن کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچےگا۔ جواب میں پاکستان کو کارروائی کرنا پڑی تو زیادہ مضبوطی سے کھڑے ہوں گے۔طلال چوہدری نےگزشتہ روز بھی کہا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ کسی کی بھی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button