اہم خبرپاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک ہلاک کردیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب ،ےکارروائیاں14 اور 15مارچ کو کی گئیں۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مہمند میں آپریشن کیا اور مؤثرانداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔آپریشن کے نتیجے میں آپریشن کے نتیجے میں7 خوارج مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے 2 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں کارروائی کی جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کےخاتمےکےلیے پُرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button