
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کروڑوں روپے کا ڈائمنڈ ہار سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔حال ہی میں عالیہ بھٹ نے پہلی بار لندن میں منعقہ ‘ہوپ’ نامی ایک چیئریٹی گالا کی میزبانی کی جس میں اداکارہ کروڑوں روپے مالیت کا جیولری سیٹ پہنے نظر آئیں۔
اپنے پہلے چیریٹی گالا کی میزبانی کے موقع پر عالیہ نے بلغاری برانڈ کے قیمتی نیلم اور ہیرے کے جیولری سیٹ کا انتخاب کیا جس میں پر کشش ہار اور میچنگ انگوٹھی شامل تھی۔
اطالوی جیولری برانڈ کے اس قیمتی سیٹ کی قیمت تقریبا 20 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔تقریب میں عالیہ کے انتہائی قیمتی جیولری سیٹ اور شاندار ملبوسات سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
واضح رہے کہ عالیہ نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ‘جگرا’ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں ان کے ساتھ ویدانگ رائنا بھی نظر آئیں گے۔ فلم ستمبر 2024 میں سینما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔