
چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نوٹس لینے کے بعد افغانستان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کردیے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے افغانستان کی ٹیم کو ویزے جاری نہ کیے جانے کے معاملے کا آج ہی نوٹس لیا تھا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر محسن نقوی نے بتایا کہ افغانستان کی ٹیم کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ 9 اکتوبر کو شیڈولڈ تھا تاہم 7 اکتوبر کی شام تک افغانستان فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں ہوئے تھے۔گزشتہ روز افغانستان فٹبال ٹیم کے 10 آفیشلز اور 3 فٹبالرز کو ویزے جاری ہوئے تھے، انہیں کابل میں سفارتخانے میں بائیو میٹرک کرانے کے بعد ویزے جاری کیے گئے تاہم افغانستان فٹبال ٹیم کے اکثر پلیئرز افغانستان سے باہر مقیم ہیں اور ان کو ویزے جاری نہیں ہوسکے۔




