
رحیم یار خان(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان سے پاکستان پہنچنے پر ملاقات کی۔ پی ایم سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے جہاں رحیم یار خان پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نےملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں شخصیات کی ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات میں بہتری اور یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ مفید سٹریٹجک پارٹنرشپ کے لیے تعلقات میں بہتری کے لیے پرعزم ہے۔