
امریکی نے امریکی شہریوں کو پاکستان میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹریول ایڈوائزری میں امریکی محکمہ خارجہ نے سیاسی سرگرمیوں سےجیسے مارچ ، ریلیاں ، اور انتخابات کے دن سے پہلے کی تقریریں سے متعلق ممکنہ رکاوٹوں اور حفاظتی خدشات کو اجاگر کیا۔
اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ عوامی اجتماعات جمہوری عمل کے لئے لازمی ہیں ، ٹریول ایڈوائزری میں
ٹریفک کو روکنے ، نقل و حمل میں خلل ڈالنے اور حفاظتی خطرات پیدا کرنے جیسے واقعات کا حوالہ دیا گیا ، کیونکہ پاکستان میں سیاسی واقعات پہلے ہی تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں۔