انتخاباتپاکستانتازہ ترین

این اے 15مانسہرہ، نواز شریف کی انتخابی عذر کیس میں درخواست مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے انتخابی عذر کیس میں نواز شریف کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ پر دوبارہ انتخابات سے متعلق سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جس کا اعلان بدھ کو کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداری کیس میں (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تین روز میں حلقے کا حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو عام انتخابات میں این اے 15 مانسہرہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے شکست دی تھی۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار گستاخ خان نے 105,249 اور نواز شریف کو 80,382 ووٹ ملے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button