سائنس و ٹیکنالوجی

یورپی قانون کی خلاف ورزی، ایپل پر بھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان

یورپی یونین مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر مبینہ طور پر مسابقتی قانون کی خلاف ورزی پر 53 کروڑ 90 لاکھ ڈالر (50 کروڑ یورو) جرمانے عائد کرے گا۔
خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق فنانشل ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ ایپل پر یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور اسی وجہ سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق جرمانے کا اعلان اگلے مہینے کے شروع میں متوقع ہے۔خیال رہے کہ یورپی کمیشن نے گزشتہ برس الزام عائد کیا تھا کہ ایپل ایپ اسٹور قواعد کے ذریعے میوزک اسٹریمنگ مارکیٹ میں مسابقتی قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مذکورہ قانون کے تحت ڈیولپرز اپنے صارفین کو میوزک کی خریداری کے حوالے سے آپشنز روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب یورپی کمیشن اور ایپل دونوں نے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے گریز کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button