
لاہور(بیورورپورٹ)5اکتوبر کو پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر احتجاج کی کال کے پیش نظر لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان کوحتمی شکل دے دی۔لاہورکے داخلی اور خارجی راستوں پر 15 ہزار پولیس اہلکار موجود ہوں گے، آپریشنز، انویسٹی گیشن، ڈولفن فورس سمیت دیگر اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز کے اہلکار بھی موجود ہوں گے، جبکہ سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز سیکیورٹی ڈیوٹیاں چیک کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ احتجاج کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اب تک 250 سے زائد کارکنوں کو لاہور سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔