پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 9 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جن میں خارجی گروہ کا سرغنہ فرمان عرف ثاقب بھی شامل ہے، ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی جس میں 6 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 بھی جوان شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں خارجیوں کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔صدرمملکت اور وزیراعظم نے 15 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button