اہم خبرپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کی جلسے کیلئے تیاریاں عروج پر، پولیس نے راستے بند کرنا شروع کر دیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد سنگجانی میں 8 ستمبر کو پاور شو، جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔مرکزی سٹیج کے لیے کنٹینرز پہنچا دیئے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر رہنماں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔دوسری جانب پولیس نے اسلام آباد داخلے کے مختلف راستے بند کرنا شروع کر دیئے، جی ٹی روڈ سنگجانی کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی، روات ٹی چوک پر بھی کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔پولیس کی جانب سے ایکسپریس ہائی وے کو کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، ایکسپریس ہائی وے کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہائی وے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔غیر مصدقہ اطلاعات اور سوشل میڈیا کے مطابق جلسہ گاہ کے قریب بھاری نفری اور متعدد قیدی وین پہنچا دی گئیں، اسلام آباد کے انٹری پوائنٹس پر ریلیوں کی شکل میں آنیوالے کارکنان کو لیڈ کرنے والے مرکزی رہنمائوں کی گرفتاریاں متوقع اور پرتشدد کارروائیوں کی صورت میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button