پاکستانتازہ ترینجرائمسائنس و ٹیکنالوجی

راولپنڈی و اسلام آباد میں موسلادھار بارش، سید پور میں نالے میں طغیانی سےگاڑی بہہ گئی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک بار پھر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، سید پور گاؤں میں بارش سے نالے میں طغیانی آنے کی وجہ سے گاڑی بہہ گئی۔منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واسا کے مطابق راولپنڈی میں نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا سیدپور میں موسلا دھار بارش ہوئی جہاں سب سے زیادہ 124 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ایم ڈی واسا کےمطابق گولڑہ میں46 ملی میٹر، پی ایم ڈی کے مقام پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی میں بارش کے بعد نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ اورگوالمنڈی پل پر 5 فٹ ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے سید پور میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا جس کی وجہ نالے میں ایک گاڑی بھی گر گئی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سید پور میں قائم تجاوزات کی وجہ سےبارش کا پانی نشیبی علاقوں میں کھڑا ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کو گرایا کیا جائے گا اور تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button