
’ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے ممبئی: 2023 کی میگا ہٹ فلم جوان کے ہدایت کار نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد شاہ رخ خان کے پاؤں چھو لیے۔ بھارتی شہر ممبئی میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب میں فلم ڈائریکٹر ایٹلی کو جوان کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا۔ جیسے ہی ایوارڈ کے لیے نام کا اعلان ہوا، شاہ رخ خان کے پاس بیٹھے ایٹلی نے ان کے پاؤں چھوئے۔ شاہ رخ خان فوراً اپنی سیٹ سے اٹھے اور ڈائریکٹر ایٹلی کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔ شاہ رخ خان کی ہدایت کار کے پاؤں چھونے اور گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان نے شاہ رخ خان کی ایک اور بلاک بسٹر فلم پٹھان کے مجموعی بزنس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔