پاکستانتازہ ترینجرائمدنیا

ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ڈی ایس پی محمد عابد زخمی ہوگئے۔ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ماراگیا اور دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ایس پی عثمان سدوزئی کے مطابق زخمی ڈی ایس پی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button