پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی صحت سے متعلق شدید خدشات ہیں: اسد قیصر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما تحریک انصاف وسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 15 اکتو کو ڈی چوک میں احتجاج ابھی طے نہیں کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے ڈاکٹر کی ملاقات کرائی جائے، ہمیں عمران خان کی صحت سے متعلق شدید خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہمارا قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون کانفرنس میں آنے والے ہمارے مہمان ہیں، کانفرنس میں آنیوالے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی صورت احتجاج نہیں چاہتے لیکن ہمیں مجبورکیا جارہا ہے، ہمارے ایم این ایز کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، یا تو ڈکلیئرکردیں ملک میں مارشل لا ہے، ہمارے خلاف کریک ڈان روکا جائے، یہ ملک ہمارا ہے، ہم یہاں امن چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button