تازہ تریندنیا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

کوالالمپور:ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز ہو گئی۔
خبررساں ادارے کے مطابق 99 سالہ مہاتیر محمد کو کھانسی کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا ہے۔
مہاتیر محمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم تین دنوں سے ہسپتال میں ہیں اور مزید کچھ دن زیرِ علاج رہیں گے۔
ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم کئی سالوں سے عارضہ قلب کا مبتلا ہیں اور انہیں آخری بار 26 جنوری کو انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مہاتیر محمد ملائیشیا کے دو بار وزیرِ اعظم رہے ہیں ، وہ مجموعی طور پر 24 سال ملائیشیا کے چوتھے اور ساتویں وزیرِ اعظم رہے اور ان کا آخری دور مئی 2018 سے فروری 2020 پر محیط تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button