
رحیم یار خان (اخبارحق نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا۔دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوں نے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ کردیا۔پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ 5 لاپتہ تھے جن کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ڈاکوں کے حملے میں 6 زخمی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیاں ہفتہ وار ڈیوٹی سے واپس آرہی تھیں، ایک گاڑی خراب ہوئی، جس پر اچانک راکٹ لانچرز سے حملہ ہوا۔ ڈی پی اورحیم یار خان جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ہیں، مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو کچے کے علاقے میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل کچے میں حملہ آوروں کے کریک ڈان کی نگرانی کریں گے۔آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی بھی واقعے کی جگہ جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مثر آپریشن کی ہدایت کی ہے۔آئی جی پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس قافلے پرکچے کے ڈاکوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔