اہم خبرپاکستانتازہ ترین

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں، 3 خوارجی جہنم واصل

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران 3 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں حق یار آفریدی عرف خیبرے اور گل جان جہنم واصل ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک خارجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button