
کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدر پاکستان بننے پر ماڈل ایان علی کا بیان بھی سامنے آگیا۔ایان علی نے سوشل میڈیا سائٹ پر اپنا ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے آصف علی زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس کلپ کے کیپشن میں کہا کہ محترم آصف علی زرداری ایک بار پھر سربراہ مملکت ہیں اور ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں، ہم 100 فیصد کرتے ہیں۔ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 ملین ڈالر سے زائد کی رقم یو اے ای سمگل کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔
اس کیس میں ماڈل 4 ماہ تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھی اور ان پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔