تازہ ترینجرائم

ایف آئی اے کا 72اشتہاریوں کے بینک اکانٹ منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے کو مطلوب 72 اشتہاریوں کے بینک اکانٹ منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزمان کی فہرست میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں، اشتہاری ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اشتہاری ملازمین کے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کر دی گئی، اینٹی کرپشن سیل نے منی لانڈرنگ مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی بھی فہرست مانگ لی۔اس سلسلہ میں کارروائی مزید آگے بڑھانے کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ سیل کو بھی خط لکھ دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button