
۔ ریاض: سعودی ماڈل رومی القحطانی مس یونیورس مقابلے میں شرکت کریں گی۔ رومی القحطانی نے انسٹاگرام پر عالمی مقابلے میں شرکت کا اعلان کیا اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ سعودی عرب کی جانب سے مس یونیورس مقابلے میں یہ تاریخ کی پہلی شرکت ہے۔ مس یونیورس کا مقابلہ رواں سال ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے بیوٹی کوئینز شرکت کریں گی۔ رومی القحطانی اس سے قبل مس عرب پیس، مس پلینٹ، مس مڈل ایسٹ اور دیگر مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔