
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی20کے امیدوار چوہدری نوشاد علی خان کی طوفانی انتخابی مہم کے نتیجے میں انکی پوزیشن واضع نظر آنے لگی ہے، ان طوفانی دوروں سے جہاں پر پیپلز پارٹی کو تقویت ملی ہے وہاں پر پیپلز پارٹی کے حلقہ58میں بھی سردار ذوالفقار دلہہ کی موجودگی میں مزید جان پیدا ہوگئی ہے۔ چوہدری نوشاد علی ایڈووکیٹ نے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہرحال پیپلز پارٹی کے منشور نے عوام میںبڑی پذیرائی حاصل کی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں، مزدورں کسانوں اور محنت کشوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اس حوالے سے پیپلز پارٹی کو عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے دورہ تلہ گنگ سے پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کو مزید چار چاندلگیں گے اور پارٹی کے امیدوار اپنی بھرپور کارکردگی دکھائیں گے۔