
اسلام آباد: سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 278 ڈالر ہوگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے سے 237 ہزار 600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2410 روپے اضافے سے 237 ہزار 704 روپے ہو گئی۔