
سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبیعت کی خرابی اور دل میں تکلیف کے سبب پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔سینیٹر اعجاز چوہدری کو آج طبیعت بگڑنے پر سخت سیکیورٹی میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں ان کا معائنہ کیا گیا۔ہسپتال میں معائنے کے بعد اعجاز چوہدری کو اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
اس سے قبل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزآفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس حوالے سے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا تھا کہ مجھے جیل میں 10 مہینے ہو گئے ہیں اور سینیٹر ہونے کی حیثیت سے میرے ہر سینیٹ اجلاس کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم 10 ماہ سے عدالت کے سامنے پیش ہورہے ہیں اس لیے اب ہمارے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔