پاکستانتجارت

سی پیک کے تحت 29 ارب ڈالر کے 36منصوبے مکمل اور 22 پرکام جاری ،

پاکستان کے سیاسی تجزیہ کار اور چائنا انٹرنیشنل پریس کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) 21ویں صدی کا اہم ترقیاتی اور سفارتی اقدام ہے،اس کے تحت 29 ارب ڈالر کے 36 منصوبے مکمل ہوچکے جبکہ 22 پر کام جاری ہے،چین عالمی سطح پر 3000 بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) منصوبوں میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرچکا اور 40 ملین سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکال کر ان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ 2023 کے آخر تک سی پیک کے فریم ورک کے تحت مجموعی طور پر 29 ارب ڈالر کے 36 منصوبے مکمل ہو چکے اور 22 منصوبوں پر کام جاری ہے جن کے مثبت نتائج آنے ابھی باقی ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے موجودہ شعبوں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن،خصوصی اقتصادی زونز اور زراعت کی ترقی نمایاں اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرے فریق کی سی پیک سرمایہ کاری میں دلچسپی سے اس منصوبے کی اہمیت میں اضافہ ہوگا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button