
کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی ایئرپورٹ سے بنکاک جانے والی پرواز سے ملکی و غیر ملکی کرنسی اور ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کا سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے ایس ایف ترجمان کے مطابق کراچی سے بنکاک جانے والے مسافر عمران گل اعوان سے 16 کروڑ روپے مالیت کی کرنسی اور سونا برآمد ہوا۔ مسافر نے اپنے بیگ میں 251 گرام سونا اور غیر ملکی کرنسی چھپا رکھی تھی۔
اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سامان مشکوک ہونے پر اہلکاروں نے دستی تلاشی کے دوران کرنسی اور سونا برآمد کیا۔ برآمد ہونے والی کرنسی میں امریکی ڈالر، ہانگ کانگ ڈالر، یوآن اور ریال شامل ہیں۔