علاقائی

پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد برقرار ہے ، مولانا نصیب گل

چکدرہ(احسان اللہ سے)رابطہ جمعیت علما اسلام نے لوئر دیر میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر لیا ، چکدرہ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ جمعیت علما اسلام این اے 7 کے امیدوار سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی جماعت کا انتخابی اتحاد نہیں تاہم ان کا سیاسی اتحاد برقرار ہے اور آج سے ہم اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لینے کے فیصلے کو قانونی نہیں بلکہ سیاسی فیصلہ تصور کیا جا رہاہے ، رابطہ جمعیت علما اسلام پی کے 15 کے امیدوار بہادر زیب خان سمیت دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ان کی جماعت معاشی ترقی اور قومی استحکام کے لئے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اور انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت یقینی بنائے گی ، انہوں نے کہا کہ رابطہ جمعیت علما اسلام 8 فروری کے الیکشن میں حیران کن نتائج دے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button