
غزہ:اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 16 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے جس میں 117 شہید اور 152 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی خبررساں ادارے نے غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 16 خاندانوں کا قتل عام کرتے ہوئے117 شہید اور 152 زخمی کر دیا ہے۔ وزارت صحت نے مزید کہا کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جارحیت کے آغاز سے اب تک شہدا کی تعداد 28,064 اور زخمیوں کی 67,611 ہو گئی ہے تاہم ہزاروں متاثرین ملبے اور سڑکوں تلے دبے ہوئے ہیں اور قابض فوج ان تک امدادی کارکنوں کو پہنچنے سے روک رہی ہے۔