
کراچی: سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 8 فروری کو عام انتخابات تک تمام شہریوں کو بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی یقینی بنائیں۔
اپنے حکم میں ہائی کورٹ نے حکام کو انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے سے روک دیا اور مدعا علیہین کو 29 جنوری کو اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔
وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن جبران ناصر نے ملک میں انٹرنیٹ خدمات کی بار بار معطلی کے خلاف ایس ایچ سی میں درخواست دائر کی تھی۔