پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کا احتجاجی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور(بیورورپورٹ)اسلام آباد،لاہور اور راولپنڈی کے جلسوں میں مشکلات کے بعد پی ٹی آئی کا احتجاجی حکمت عملی تبدیل کرنے کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اب اسلام آباد اور بڑے شہروں کا رخ کرنے کی بجائیضلعی سطح پراحتجاج کرے گی، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے نئی حکمت عملی کی تصدیق کردی۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اضلاع کی سطح پر احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں، جلد پارٹی ترجمان پالیسی کا اعلان کریں گے ، آباد اورلاہورجلسوں پر بے تحاشا اخراجات اور مشکلات سے بیشتر وزرا ناراض تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ متعدد ایم پی ایز کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button