اہم خبرپاکستانتازہ ترین

ہائی کورٹ کے ججز کا خط، چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی سے ملاقات کر رہے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط سے متعلق چیف جسٹس نے وزیراعظم شہباز شریف کو پیغام بھیجا تھا۔اجلاس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر قانون نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ بھی موجود ہیں۔ چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بھی ہوا جو آج پھر ہوگا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس بھی 5 اپریل کو طلب کر لیا ہے جس میں پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ججز کے خط پر سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button